چھٹا ٹی ٹوئنٹی، انگلینڈ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، پاکستانی ٹیم میں دو بڑی تبدیلیاں

پاکستان انگلینڈ کے درمیان جاری سات ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے چھٹے میچ کا ٹاس معین علی نے جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے، سیریز میں معین علی نے چھ میں پانچ ٹیسٹ اب تک جیتے ہیں، انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے آج کے میچ کیلئے دو تبدیلیاں کی ہیں مارک ووڈ اور کرس ووکس کو آرام دیا گیا جبکہ ان کی جگہ رچرڈ گلیسن اور ریسی ٹاپلے کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ، ادھر پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھی ٹیم میں آج کے میچ کیلئے دو تبدیلیاں کی ہیں محمد رضوان اور حارث رئوف کو آرام دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ محمد حارث آج ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کر رہے ہیں ، شاہنواز دھانی کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی ٹیم کی قیادت ایک بار پھر بابراعظم جو ملنے کا امکان