چھٹا ٹی ٹوئنٹی، فل سالٹ کا لاٹھی چارج ، پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری سات ٹی ٹوئٹی میچوں کی سیریز کے چھٹے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد آٹھ وکٹوں سے شکست دیکر سیریز تین تین سے برابر کردی ہے، تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کی ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اووز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز سکور کئے، پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے 87 رنز کی ناٹ آئوٹ اننگز کھیلی ، افتخار احمد 31 ، حیدر علی اٹھارہ رنز بنا پائے، انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ویلی اور سام کورن نے دو دو جبکہ ریسی ٹاپلے اور رچرڈ گلیسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹی 20 سیریز پر خطرات منڈلانے لگے

جواب میں انگلش ٹیم نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 170 رنز کا ہدف 14.3 اوورز میں صرف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرتے ہوئے سیریز کو تین تین سے برابر کردیا، انگلینڈ کی جانب سے فل سالٹ نے دھواں دھار اننگز کھیلتے ہوئے صرف 41 گیندوں پر تیرہ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 87رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ ایلکس ہیلزستائیس ، ڈیوڈ ملان چھبیس اور بین ڈکٹ چھبیس رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، پاکستان کی جانب سے شاداب خان دو وکٹیں لینے میں کامیاب ہوسکی، انگلینڈ کے فل سالٹ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  مونٹی کارلو ماسٹرز کا ٹائٹل سٹیفانوس نے جیت لیا