آڈیولیکس

آڈیولیکس کا سلسلہ جاری، وفاقی کابینہ کے ایس او پیز تبدیل کر دیے گئے

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں شرکت سے قبل تمام اراکین اور سرکاری حکام سے موبائل فونز لے لیے گئے۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکت سے قبل تمام اراکین اور سرکاری حکام سے موبائلز اور الیکٹرانک ڈوائسز لے لی گئیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران منظر عام پر آنے والی مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کی مبینہ حساس آڈیولیکس کے باعث وفاقی کابینہ کے اجلاس کے ایس او پیز میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔
ایس او پیز میں تبدیلی کے بعد وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شریک ہونے والے تمام اراکین اور سرکاری حکام کے موبائلز اور الیکٹرانک ڈیوائسز اجلاس میں شرکت سے قبل لے لیے گئے۔
یاد رہے مذکورہ آڈیو لیکس پر حکومت میں موجود پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں اور اعلیٰ حکام کی جانب سے انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ آڈیولیکس کے باعث ہی وفاقی کابینہ کے اجلاس کے ایس او پیز میں تبدیلی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، 4 لاکھ 38 ہزار 547 خاندان رمضان پیکج سے مستفید