افغان سرزمین

افغان سرزمین سے ایک بار پھر پاک فوج پر فائرنگ سے سپاہی شہید

خیبرپختونخواہ کے ضلع کرم میں افغان سرحد سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا ایک اور جوان وطن پر قربان ہو گیا۔
ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں افغان سرزمین سے دہشتگردوں نے پاک فوج کے جوانوں پر فائرنگ کر دی، جس پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے موثر جوابی کارروائی کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں مصدقہ اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں کا بھاری نقصان ہوا ہے، دہشتگردوں کیخلاف لڑائی کے دوران چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے جوان 27 سالہ سپاہی جمشید اقبال شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف سرگرمیوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کی شدید مذمت کی اور توقع ظاہر کی عبوری افغان حکومت مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خلاف پاکستان کی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  خان یونس میں اجتماعی قبر دریافت، 100 سے زائد نعشیں نکال لی گئیں