مریم نواز ایک بار پھر

مریم نواز ایک بار پھر عمران خان پر برس پڑیں

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے سائفر سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی کی دوسری مبینہ آڈیو منظرعام پر آنے کے بعد عمران خان کو پاکستان کا بدترین دشمن قرار دے دیا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق مبینہ حساس آڈیو لیکس کا سلسلہ بدستور جاری ہے، پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سائفر سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی کی دوسری مبینہ آڈیو منظرعام پر آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر ایک بار پھر برس پڑیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ جتنی بڑی و سنگین سیکیورٹی بریچ تم نے وزیرِ اعظم کے دفتر میں بیٹھ کر اپنے سیکرٹری اور حواریوں کے ساتھ مل کر کی ہے اس کا مقابلہ کوئی پاکستان کا بدترین دشمن بھی نہیں کر سکتا۔
پاکستان مسلم لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ سوچو ایک فارن فنڈڈ شیطانی دماغ 4 سال ملک کی تقدیر سےکھیلتا رہا اور انتہائی ڈھٹائی سے آج بھی وہی کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکی سینیٹ اجلاس، اسرائیل کیلئے 26 ارب ڈالر کا بل منظور