کائونٹی کرکٹ

کائونٹی کرکٹ میچ میں آسڑیلوی بیٹر کی بے ایمانی پکڑی گئی

کائونٹی چیمپئن شپ ڈویژن ٹو کے دوران آسڑیلوی بیٹر نک میڈیسن کی بے ایمانی پکڑی گئی جس کی پاداش میں ان کی کائونٹی ڈرہم کو دس پوائنٹس سے ہاتھ دھونا پڑ گئے، تفصیلات کے مطابق آسڑیلوی بیٹر نک میڈیسن جو ڈرہم کائونٹی کی جانب سے ڈویژن ٹو میچ میں ڈربی شائر کیخلاف میچ کھیل رہے تھے نے بیٹنگ کے دوران آئی سی سی قوانین کیخلاف ورزی کرتے ہوئے سائز سے بڑا بیٹ استعمال کیا ، چوتھے نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنے والے نک نے جب ایک سکور لیا تو امپائر حسن عدنان کو ان کے بیٹ کے بارے میں شک گزرا جس پر انہوں نے کھیل کو روکا اور بیٹ کی پیمائش کی جو آئی سی سی قوانین کے خلاف بڑا تھا ، میدان اور میدان کے باہر ہونے والے ان کے بیٹ گیج ٹیسٹ درست ثابت ہوئے ، امپائر نے فوری طور پر ان کے بیٹ کو تبدیل کرا دیا جس کے بعد وہ آٹھ رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے، نک میڈیسن آسڑیلیا کی جانب سے اب تک تین ٹیسٹ اور چھ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر