عمران خان پر آرٹیکل 6 لگانے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرےگی، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔

وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران رانا ثنااللہ نے کہا کہ مریم نواز کا حکومت سے شکوہ ہے کہ قانون کے ہاتھ عمران خان کے گریبان تک کیوں نہیں پہنچتے؟۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کارروائی پر مریم نواز کا گلا بالکل جائز اور درست ہے۔ یاد رکھیں یہ (ن )لیگ کی نہیں اتحادی حکومت ہے، تمام فیصلے اتحادیوں کی مشاورت سے ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  فلسطینی جدوجہد کے دفاع اور مظلوم فلسطینی عوام کی آواز بنوں گا، ایردوان
مزید پڑھیں:  ملکی مفاد کیخلاف بیان سے کر لاتعلقی کا اظہار پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، عطا تارڑ

وزیرداخلہ راناثنااللہ نے مزید کہا کہ کابینہ نے کل اس معاملے پر فیصلہ کیا ہے، عمران خان کو گرفتار کرنے اور مقدمات درج کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں، اس معاملے پر پارلیمنٹ میں بھی بحث کرائی جائے گی، یقین ہے کہ پارلیمنٹ عمران خان پر آرٹیکل 6 لگانے کا فیصلہ کریگی۔