وزیرخزانہ اسحاق ڈار

وزیراعظم ہاؤس سے سائفرغائب ہونا سنگین معاملہ ہے اس پرکوئی معافی نہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کو عدم اعتماد کے کے ذریعے نکالا گیا، عمران خان نے سائفر کا سہارا لیکر اپنی سٹوری بنائی، وزیراعظم ہاؤس سے سائفرغائب ہونا سنگین معاملہ ہے، اس کی کوئی معافی نہیں ہے۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے سائفر وزیراعظم ہاوس کی پراپرٹی ہے لیکن سائفرغائب ہے، شہبازشریف نے پرنسپل سیکرٹری سے پوچھا کدھر ہے، پرنسپل سیکرٹری نے کہا سائفر تو عمران کو دے دیا تھا۔ اب ثابت ہوگیا سازش حکومت نہیں پی ٹی آئی نے کی تھی۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ وزیراعظم ہاؤس سے سائفرغائب ہونا سنگین معاملہ ہے، سائفر کےمعاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، اگرہم کارروائی نہیں کریں گے تومطلب ہم اپنی آئینی ذمہ داری میں ناکام ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیر اعظم