پاکستان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ اب اعلیٰ عدالتوں سے منسلک ہے، شیخ رشید

ویب ڈیسک: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ اب اعلیٰ عدالتوں سے منسلک ہے، سپریم کورٹ سائیفر کی تحقیق نہیں کرے گا توحالات گھمبیر ہو سکتے ہیں، 4 اکتوبر کو نیب ترامیم کیس کی سماعت بھی اہم ہے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ بیان میں کہا ہے کہ کم عقل حکمران ہر قدم اپنے خلاف اٹھاتےہیں، عمران خان کی نااہلی اورگرفتاری سےحکمرانوں کوکچھ نہیں ملےگا، اسلام آباد کی پولیس تھک چکی ہے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کہا ہے کہ اگر عمران خان کی کال پرفیصلہ چوک اور چوارہے میں ہونا ہے تو جھاڑو پھر جائےگا، عوام کےمسائل سے ڈیل کی ضرورت ہے چوروں سےنہیں، اکتوبر اہم ہے15 نومبر تک اہم سیاسی فیصلےہوجائیں گے۔
شیخ رشید نے یہ بھی کہا ہے کہ 2 ہفتوں سےبلاول بھٹو امریکہ میں مزے کررہا ہے اُسےسندھ کے سیلاب زدگان کی کوئی فکر نہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل غزہ کی صورتحال مخفی رکھنا چاہتا ہے، فرانسسکا البانیز