ویمنز کرکٹ، نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

نیوزی لینڈ ویمن اور ویسٹ انڈیز ویمن کے درمیان جاری پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ نیوزی لینڈ نے میزبان ویسٹ انڈیز کو چھ وکٹوں سے شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کردی ہے، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو سات رنز بنائے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے کائے شونا نائٹ 42 اور چینلی ہینری 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں ، نیوزی لینڈ کی جانب سے نیوزی لینڈ کی جانب سے ہیلے جیسن نے تین، ایڈین کارسن نے دو وکٹیں حاصل کیں، جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19.4 چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرتے ہوئے میچ چھ وکٹوں سے جیت لیا، نیوزی لینڈ کی جانب سے سوزی بیٹس نے 54 اور امیلا کیر نے اکیس رنز بنائے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرشمہ رام ہرک ، شکیرا سلمان اور چیری ان فریسر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ سوزی بیٹس کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف