آڈیو لیکس معاملہ، حکومت کا عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ نے ڈپلومیٹک سائفر سےمتعلق آڈیو لیک پر سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے آڈیو لیک کےمعاملے پر عمران خان اور ان کے دور کے وزرا اور سابق سیکرٹری اعظم خان کے خلاف بھی ایف آئی اے سے تحقیقات کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

مزید پڑھیں:  آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کردار نہیں تھا، عمران خان

وفاقی کابینہ نے 30ستمبر کو عمران خان کی سائفر سے متعلق آڈیو لیک پر کابینہ کمیٹی تشکیل دی تھی، کابینہ کمیٹی نے یکم اکتوبر کو منعقدہ اجلاس میں قانونی کارروائی کی سفارش کی تھی۔ کابینہ کمیٹی کی سفارشات کو سمری کی شکل میں کابینہ کی منظوری کے لیے پیش کیا گیا جس کی منظوری دے دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کی رکنیت پر آج ووٹنگ ہوگی

کابینہ کمیٹی نے سفارش کی کہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے جس سےقومی مفادات پرسنگین مظرآثرات ہیں، معاملے پرقانونی کارروائی لازم ہے، ایف آئی اے سینئرحکام پرمشتمل کمیٹی تشکیل دے، ایف آئی اے انٹیلی جنس اداروں سے بھی افسران ،اہکاروں کو ٹیم میں شامل کرسکتی ہے۔