چارسدہ میں 8 سالہ بچی کا بے دردی سے قتل کرنے والا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک: چارسدہ کے علاقے تنگی مفتی نگر میں قتل ہونے والی 8 سالہ بچی کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 8 سالہ معصوم بچی حنا کو 26 ستمبر کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سفاک قاتل نے بچی پر سیمنٹ کے بلاک سے وار کیا اور پھر گلا دبا کر قتل کرکے کوڑے کے ڈھیر میں پھینک دیا۔ملزم افغان مہاجر ہے جو بول اور سن نہیں سکتا۔ وقوعہ کے روز 8 سالہ حنا کو ملزم نے تالیاں بجانے اور گونگے ہونے کے اشارے پر طیش میں آکر قتل کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے باپ کے مطابق انہیں تالیاں بجاتے اور گونگے ہونے کے اشارے پر سحت غصہ آتا تھا۔ ملزم نے اپنے باپ کو بھی گونگے ہونے کے اشارے پر زحمی کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  اسفندیار ولی ہرجانہ کیس، شوکت یوسفزئی کو 15 کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم