کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر کیمرون نوری جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار

برطانوی ٹینس کھلاڑی کیمرون نوری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد وہ اب جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرینگے، ستائیس سالہ کیمرون نوری گزشتہ ہفتے کورین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں شدید بخار کی وجہ سے کوارٹر فائنل میچ سے دستبردار ہو گئے تھے ، اس حوالے سے کیمرون نوری کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے میرا ہونے والا کورنا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد اب میں جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کروں گا، اپنے انسٹا گرام کائونٹ پر کی گئی پوسٹ میں کیمرون وائٹ نے مزید لکھا کہ میں کافی بہتر ہوں اور کوئی پریشانی کی بات بھی نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ میری شدید خواہش تھی کہ میں ٹوکیو میں مداحوں کے سامنے کھیلتا لیکن کورونا کی وجہ سے اب یہ میرے لئے ممکن نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد یونائیٹڈ تیسری بار پی ایس ایل کی چمپئن بن گئی