ساتواں ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے ساتویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کا ٹاس پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کی ٹیم میں محمد رضوان، حارث رئوف اور محمد حسنین کی واپسی ہوئی ہے جبکہ محمد حارث، شاہنواز دھانی اور عامر جمال کو ڈراپ کردیا گیا ہے، انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے کرس ووکس کو رچرڈ گلیسن کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار