سائفر کا معاملہ

سائفر کا معاملہ اٹھانے پر مریم نواز کا شکر گزار ہوں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے سائفر کا معاملہ اٹھانے پر مریم نواز کا شکر گزار ہوں، مجھے اور میری قوم کو جیل جانے کا کوئی خوف نہیں،
یہ مریم نواز کی خواہش ہے کہ سائفر کہیں کھو جائے تاکہ چچا اور امریکا کی سازش کا عوام کو علم نہ ہوسکے
ویب ڈیسک: ٹیکسلا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کرپشن کرکے باہر بھاگ جاتا ہے اور این آر او لے کر واپس آجاتا ہے، اسحاق ڈار نواز شریف سے زیادہ بزدل ہے، اسحاق ڈار کی ٹانگیں کانپتی ہیں، ہر دوسرے دن ہمیں ڈرانے کی کوشش کی جاتی ہے، ان لوگوں نے این آر او لے کر اپنی چوری معاف کرائی ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے 2008 سے 2018 تک پاکستان کا قرضہ چارگنا بڑھایا، ان لوگوں کو دوبارہ این آر او مل گیا ہے، اسحاق ڈارکو طاقتور حلقوں نے این آر او کا دلاسہ دیا، یہ دلاسہ نہیں دیا جاتا تو وہ کبھی واپس نہیں آسکتا تھا۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سائفر کا معاملہ اٹھانے پر مریم نواز کا شکر گزار ہوں مجھے جیل جانے کا کوئی خوف نہیں، سائفر کی ماسٹرکاپی فارن آفس میں موجود ہے، یہ کہتے تھے کوئی سائفر نہیں سب جھوٹ ہے، مراسلے کو انہوں نے دوبارہ زندہ کردیا.

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان میں فائرنگ، 4کسٹم اہلکاروں سمیت6افراد جاں بحق