خیانت کرنے والے

خیانت کرنے والے کو عبرت کا نشان بنانا چاہیے، مریم نواز

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک تو جعل سازی کی اور پھر اس خوف سے کہ پکڑا نا جاؤں، سائفر ہی غائب کر دیا، قوم کی امانتوں میں خیانت کرنے والے کو عبرت کا نشان بنانا چاہیے.
ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے کہا ہے کہ سائفر ریاستِ پاکستان کی امانت ہے اور اس میں خیانت کرنے والے کو نشان عبرت بنانا چاہیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ سائفر صرف ایک کاغذ کا ٹکڑا نہیں بلکہ ریاستِ پاکستان کی امانت ہے، قومی امانتوں میں خیانت کرنے والے کو نشانِ عبرت بنانا چاہیے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کو نشان عبرت بنائیں تاکہ پھر کسی فارن ایجنٹ کو ڈالروں کے عوض سیاسی بھیس بدل کر ملک کو نقصان پہنچانے کی ہمت نا ہو۔
مریم نے لکھا کہ ایک تو جعل سازی کی اور پھر پکڑے جانے کے خوف سے سائفر ہی غائب کردیا، رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تو کہتا ہے مجھ سے سائفرگم گیا۔
رہنما مسلم لیگ نواز مریم نواز نے مجھ سے سائفر گم گیا کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت میں پولیس کا دھرنا جاری، مزید اہلکاروں کی شمولیت متوقع