خیبرپختونخوا میں 15 روزہ انسداد ٹائیفائیڈ مہم کا آغاز

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت سمیت پورے صوبہ بھر میں 15 روزہ انسداد ٹائیفائڈ مہم آج سے شروع کر دیا گیا۔
انسداد ٹائیفائیڈ مہم عالمی ادارہ صحت کی تکنیکی و مالی معاونت سے چلائی جارہی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق مہم پشاور کے 52 شہری یونین کونسلوں میں چلایا جائی گی۔ مہم کے دوران 9 ماہ سے 15 سال تک کے 8لاکھ 96 ہزار 24 بچوں کو ٹائفائیڈ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائیں جائیں گے۔ اس مہم کیلئے 633 آؤٹ ریچ ٹیمیں، 82 فکسڈ ٹیمیں اور 30 موبائیل ٹیمیں کو تشکیل دی گئی ہیں۔ مہم کی نگرانی 144 فرسٹ لیول سپروایئزر اور 51 میڈیکل آفیسر کریں گے۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے اہلکار بھی اس مہم کی نگرانی روزانہ کی بنیاد پر کرینگے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کو ویکسین لگانے سے ٹائیفائیڈ لاحق ہونے کے خدشات 90 سے 95 فیصد کم ہو جائینگے۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، ختم بخاری شریف کی علمی و روحانی محفل کا انعقاد