لاہور ہائیکورٹ کا نیب کو مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست منظور کر لی۔ نیب کو مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے کی ہدایت کردی۔
لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی پر مشتمل 3 رکنی بنچ نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ نیب نے 4 سال سے چودھری شوگر مل کا ریفرنس دائر نہیں کیا ہے لہٰذا عدالت رجسٹرار آفس کو مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست منظور کرتے ہوئے نیب کو مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے کی ہدایت کردی۔
واضح رہے مریم نواز نے ہائیکورٹ سے پاسپورٹ واپس لینے کے لئے رجوع کر رکھا تھا۔نیب نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست کی مخالفت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، نیب حکام کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا پاسپورٹ نیب کو درکار نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  اقتدار کے نشے میں‌دھت مودی کی انتخابی مہم، تمام قواعد بالائَے طاق رکھ دیئے