جدوجہد کا آخری مرحلہ آن پہنچا، پورا پاکستان تیار ہو جائے، فواد چودھری

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فودچودھری نے کہا ہے کہ جدوجہد کا آخری مرحلہ آن پہنچا، پورا پاکستان تیار ہو جائے، عوام کا فیصلہ عوام کی عدالت کرے گی۔

فوادچودھری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ کی تیاریاں عروج پکڑ گئی ہیں، جدوجہد کا آخری مرحلہ آن پہنچا ہے پورا پاکستان تیار ہو جائے، عوام کا فیصلہ عوام کی عدالت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ان 6 ماہ میں ملک کی معیشت تباہ ہوگئی، 1100ارب روپے کا این آر او ان ڈاکوؤں نے خود کو دے دیا، اداروں کا وقار بری طرح متاثر ہوا، اب کشمیر اور فلسطین پر پالیسیاں بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

فوادچودھری نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میڈیا اور سیاسی کارکنوں پر بدترین تشدد اور سنسر شپ اس نظام کا تحفہ ہے، ہم نے اس بدترین فاشزم کا مقابلہ کرنا ہے، جدوجہد واحد جواب ہے۔

مزید دیکھیں :   بھارت کو سیاحوں کے لیے دنیا کا دوسرا خطرناک ترین ملک قرار