آڈیو لیکس

آڈیو لیکس نے عمران خان کی سنگین سازش بے نقاب کردی، وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ عمران خان کی آڈیو لیکس نے پاکستان کے مفادات کے خلاف سنگین سازش بے نقاب کر دی، اب اداروں میں انتشار پھیلانے کی سازش کر رہے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے قومی اداروں کے خلاف عمران خان کی مہم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے چور اب اداروں کو بدنام کرکے اپنے جرم کی سزا سے بچنا چاہتے ہیں، عمران خان کی آڈیو لیکس نے پاکستان کے مفادات کے خلاف سنگین سازش بے نقاب کر دی، یہ عوام کے بعد سازشی اب اداروں میں انتشار پھیلانے کی سازش کررہے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے، مقبول ہونے کا مطلب قانون سے بالا تر ہونا کیسے ہوگیا؟ سفارتی سائفر میں ردوبدل کرکے قومی سلامتی سے کھیلا گیا، قانون کا سامنا تو کرنا ہوگا، پاکستان کے قومی مفادات سے کھیلنے والوں کو قانون کو جواب دینا پڑے گا۔

مزید پڑھیں:  روس نیٹو ممالک یا یورپ پر حملہ نہیں کرے گا،پیوٹن