پشاورکی ہوا

ایک ہفتے سے پشاورکی ہواسب سے زیادہ آلودہ

ویب ڈیسک :پشاور میں مسلسل ایک ہفتے تک ملک بھر میں سب سے آلودہ ہوا ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس ہوا کو صحت کیلئے مضر قرار دیا گیا ہے پشاور کی ہوا آلودہ کرنے میں سب سے بڑا کردار پشاور کی ٹرانسپورٹ کا سامنے آیا ہے ٹرانسپورٹ کی وجہ سے ماحول میں آلودگی بڑھنے کی شرح 58فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ دوسرے نمبر پر آلودگی میں گرد کاحصہ 17فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے اسی طرح صنعتوں کا حصہ 15فیصد جبکہ 4فیصد آلودگی کا حصہ کچرے کو آگ لگانے کی وجہ قرار دی گئی ہے .
محکمہ ماحولیات خیبر پختونخوا ذرائع کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی مدد سے پشاور میں ایئر کوالٹی مانیٹر لگائے گئے ہیں جبکہ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی بھی اس ضمن میں کام کررہی ہے تاکہ ایک پلیٹ فارم ہوا کی آلودگی کو جانچنے کیلئے مرتب کیا جاسکے مذکورہ مانیٹر ز کی مد دسے جو اعدادوشمار اکٹھے کئے گئے ہیں اس میں پشاور کی آلودگی میں سب سے بڑا حصہ ٹریفک کا قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکی یونیورسٹی میں اسرائیل مخالف احتجاج پر 100سے زائد طلباگرفتار