جنوبی وزیرستان میں فائرنگ

جنوبی وزیرستان میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں دونوں فریقین میں سے ایک ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ زخمیوں میں 2 پولیس اہلکار، ایک ڈرائیور اور ایک سیاسی جماعت کا رہنما شامل ہے۔ پ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین کےدرمیان کچھ عرصے سے دشمنی چلی آرہی تھی۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  سائفر کیس، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی اپیلوں پر سماعت آج ہوگی