11 افراد جاں بحق

ڈی آئی خان : ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 11 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان: تحصیل درازندہ مغل کوٹ میں شمبہ زرند کے قریب ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق، 33 زخمی۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درازندہ مغل کوٹ میں شمبہ زرند کے قریب خانہ بدوشوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ خوفناک حادثہ میں 33 افراد زخمی بھی ہوئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں 6 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں بھی خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا.

مزید پڑھیں:  عید الفطر 10 اپریل کو ہونے کا امکان