قائد اعظم ٹرافی

قائد اعظم ٹرافی، خیبرپختونخوا کے وقار احمد کی شاندار سنچری

قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایبٹ آباد میں جاری خیبرپختونخوا اور سدرن پنجاب کے درمیان میچ کے پہلے روز خیبرپخونخوا کی ٹیم نے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 240 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی جبکہ پہلے روز کھیل کے اختتام تک سدرن پنجاب کی ٹیم نے جواب میں تین وکٹوں کے نقصان پر 48 رنز بنائے تھے، وکٹ پر سلمان علی آغا نو اور علی عثمان چار رنز کے ساتھ موجود تھے، پہلے روز کھیل کی اہم بات خیبرپختونخوا کے نوجوان اوپنر وقار احمد کی ڈومیسٹک کرکٹ میں پہلی شاندار سنچری تھی، خیبرپختونخوا کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 240 رنز بنائے، خیبرپختونخوا کی جانب سے وقار احمد نے ناقابل شکست رہتے ہوئے 134 رنز بنائے ان کی اننگز میں 22 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا جبکہ صاحبزادہ فرحان نے 44 رنز سکور کئے ان دو کے علاوہ کوئی بھی بیٹر نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا، سدرن پنجاب کی جانب سے محمد الیاس نے چار، احمد بشیر نے تین، حسن علی نے دو جبکہ علی عثمان نے ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں سدرن پنجاب کی ٹیم پہلے دن کھیل کے اختتام تک 48 رنز پر تین وکٹیں گنوا چکی تھی، سدرن پنجاب کی جانب سے زین عباس نے گیارہ، عثمان صلاح الدین نے دس، عمران رفیق نے تیرہ رنز بنائے، سلمان علی آغا نو اور علی عثمان چار رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، خیبرپختونخوا کی جانب سے ارشد اللہ نے دو جبکہ ارشد اقبال نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا