بلدیاتی انتخابات

سندھ حکومت کا بلدیاتی انتخابات روکنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط

بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں، سندھ حکومت نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات روکنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے صوبائی الیکشن کمیشن کو بلدیاتی الیکشن سے متعلق خط لکھتے ہوئے آگاہ کیا ہے کہ سیلاب کی صورتحال کے بعد بلدیاتی الیکشن بر وقت ممکن نہیں جب کہ بلدیاتی الیکشن کی سیکیورٹی کے لیے مطلوبہ پولیس نفری بھی دستیاب نہیں ہے۔
خط میں سندھ حکومت نے پولیس نفری کے حوالے سے آئی جی سندھ کے خط کا حوالہ دیتے ہوئے سندھ حکومت کی جانب سے بھی پولیس رپورٹ الیکشن کمیشن کو ارسال کردی ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق کراچی ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ 23 اکتوبر کو شیڈول ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات، پرائمری سکول کے تین کمرے زمین بوس، بچوں کی تعلیم متاثر