13 دنوں میں ڈالر کی قدر میں 13 روپے کی کمی

ویب ڈیسک: ڈالر کے مقابلے میں انٹر بینک میں روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ 13 دنوں میں ڈالر کی قدر میں 13 روپے71 پیسے کمی ہو چکی ہے۔
انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 79 پیسے سستا ہو کر 225 روپے 55 پیسے کا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 75 پیسے سستا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 227 سے 229 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
22 ستمبر سے اب تک ڈالر کی قدر میں 13 روپے 71 پیسے کمی ہو چکی ہے۔ 22 ستمبر کو ڈالر کی قدر 239 روپے 72 پیسے تھی، جو 13 روپے 71 پیسے کم ہو کر 225 روپے 55 پیسے پر آگئی۔ ڈالر کی قدر میں کمی سے پاکستان پر قرضوں کے بوجھ میں 1700 روپے کمی آگئی۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا مثبت رحجان دیکھنے میں آرہا ہے، 100 انڈیکس 300 پوائنس اضافے سے 41 ہزار 500 پوائنٹس پر ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی چینی سفارتخانے آمد،شہریوں کی ہلاکت پر تعزیت