صوابی جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ،2 افراد قتل

ویب ڈیسک: صوابی جوڈیشل کمپلیکس کے احاطے میں پرانی دشمنی پر فائرنگ سے 2 افراد قتل کر دیئے گئے۔
صوابی میں جوڈیشل کمپلیکس شاہ منصور کے احاطے میں پرانی دشمنی پر ملزم نے فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل کر دیا۔ جوڈیشل کمپلیکس میں ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکاروں نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اور مقتول کے درمیان دشمنی چلی آرہی تھی۔ ملزم اسلحہ احاطہ عدالت میں لے جانے میں کیسے کامیاب ہوگیا یہ جوڈیشل کمپلیکس کی سیکیورٹی سوالیہ نشان بن گیا۔

مزید پڑھیں:  لاہور جلسہ ہو صورت ہو کر رہے گا، ظاہر شاہ طورو