firdous 1

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی جلد واپسی کیلئے ہر ممکن کوشیش کی جارہی ہیں، وزیر خارجہ

اسلام آباد : حکومت بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے –

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ حکومت بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی مرحلہ وار واپسی کےلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

 یہ بات انہوں نے آج دفتر خارجہ اسلام آباد میں قائم ایمرجنسی کرائسز مینجمنٹ یونٹ کے اچانک دورے کے موقع پر کہی۔

مزید پڑھیں:  وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب، 9 نکاتی ایجنڈا تیار

 وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت کو بیرون ملک پاکستانیوں کے کرب اور مشکلات کا بخوبی ادراک ہے جو اپنے وطن واپس آنے کے خواہاں ہیں۔

 وزیر خارجہ کو بتایا گیا کہ اب تک بیرون ملک پھنسے گیارہ ہزار 529 پاکستانیوں کو واپس لایا جاچکا ہے جبکہ 62 ہزار 709اندراج شدہ شہری بیرون ملک سےواپسی کے منتظر ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سوشل میڈیا پر منفی مواد کی تشہیر، مشعال اعظم ایڈووکیٹ 20 اپریل کو طلب

انہوں نے مزید کہا کہ ہم بیرون ملک سے آنے والےپاکستانیوں کے ٹیسٹ اور قرنطینہ میں رکھنے کی گنجائش بڑھا رہے ہیں تاکہ انہیں زیادہ تعداد میں واپس لایا جاسکے۔