ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ

ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ، سری لنکا نے تھائی لینڈ کو شکست دیدی

بنگلہ دیش میں جاری ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سری لنکا کی ٹیم نے تھائی لینڈ کو 49 رنز سے شکست دیدی، سری لنکا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے، ہرشیتھاسماراوکرمے نے 81، نیلاکشی ڈی سلوا نے 39 رنز ناٹ آئوٹ بنائے، تھائی لینڈ کی جانب سے تھیپٹچا پوتاونگ نے دو جبکہ نتھایا اور سولیپورن لومی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں تھائی لینڈ کی ٹیم پانچ وکٹوں کے نقصان پر 107 رنزبنانے میں کامیاب ہوسکی اور میچ 49 رنز سے ہار گئی چنیڈاستھیرونگ 37 جبکہ نناپتھ پچیس رنز کے ساتھ نمایاں رہیں سری لنکا کی جانب سے ایچنی کلسوریا نے دو جبکہ سوگندیکا کماری ،انوکاراناویرا اور کاوشیا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا