پی ٹی آئی لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ممکنہ لانگ مارچ و روکنے کے لیے حکومت نےبڑا فیصلہ کرلیا، لانگ مارچ کے دوران ریڈ زون اور ڈپلومیٹک انکلیو کی سیکیورٹی پاک فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزارت داخلہ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں پاک فوج تعینات کرے گی، پاک فوج، اسلام آباد میں آئین پاکستان کے آرٹیکل 245 کے تحت تعینات ہوگی، لانگ مارچ کو اسلام آباد میں کسی بھی صورت میں داخل نہ ہونے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لانگ مارچ روکنے کے لئے 30 ہزار کی نفری اسلام آباد میں تعینات کی جائے گی ، لانگ مارچ کے شرکاء کو سہولت دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
ذرائع کی کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی ہدایت پر اجلاس کی کارروائی کو ان کیمرا رکھا گیا، سکیورٹی ایجنسیز نے وزیر داخلہ کو ممکنہ لانگ مارچ کے حوالے سے بریفنگ دی، لانگ مارچ شرکاء کی تعداد 15 سے 20 ہزار کے درمیان ہونے کا امکان ہے، اسلام آباد پولیس سمیت سندھ پولیس، رینجر اور ایف سی کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ کے زیر صدارت اجلاس کے حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کی صورت میں آتشیں اسلحہ ساتھ رکھنے پر مکمل پابندی ہوگی، شہریوں کی نقل و حمل کی آزادی، ہسپتالوں اور سکولوں کو جاری رکھنے کے حوالے سے ہدایات دی گئیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کی جانب سے غزہ میں غذائی قلت کے دعوے مسترد