مریم نواز پاسپورٹ ملنے کے بعد لندن روانہ

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پاسپورٹ واپس مل جانے کے بعد لندن روانہ ہوں گئیں۔
مریم نواز آج صبح 10 بجے لندن روانگی کیلئے لاہور اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں، مریم نواز نجی ایئر لائن کی پرواز سےبراستہ دوحہ لندن جائیں گی۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز تقریباً ایک ماہ لندن میں قیام کریں گی جس کے بعد ان کا اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آنے کا امکان ہے۔
ایئرپورٹ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے اپنے والد سے ملنے لندن جا رہی ہوں، میں اپنے احساسات بیان نہیں کرسکتی، والد سے ملنے کے لیے بے چین ہوں۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد گزشتہ روز مریم نواز کو ان کا پاسپورٹ واپس دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  بنوں، لین دین تنازعہ پر 2 افراد جاں بحق، راہگیر سمیت 3 افراد زخمی