وزیرداخلہ رانا ثنااللہ اپنے سائز اور ہوش میں رہیں، شیخ رشید

ویب ڈیسک: سابق وزیر داخلہ شیخ رشیدن نے کہا ہے کہ وزیرداخلہ رانا ثنااللہ اپنے سائز اور ہوش میں رہیں، ووٹ کوعزت دو کی چیخیں نکلیں گی۔
شیخ رشید نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ آل شریف کی سیاست کا فیصلہ چند دن میں لندن کی میٹنگ میں ہونےجا رہا ہے، ٹویٹ سے لندن کی میٹنگ پر جلد قوم کو باخبر کروں گا، 15نومبر تک سیاست آرپار ہو جائے گی۔ وزیرداخلہ رانا ثنااللہ اپنے سائز اور ہوش میں رہیں، ووٹ کوعزت دو کی چیخیں نکلیں گی ۔
شیخ رشید نے کہا کہ مریم کہتی ہیں کہ میں شہبازشریف کی حکومت سےخوش نہیں، میں ڈار کی ذمہ دار ہوں، شہباز کی نہیں، اسحاق ڈار معاشی اعداد و شمار میں ٹمپرینگ کرنےمیں ماہر ہیں، مفتاع مفت میں مارا گیا۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ مریم نے جنرل عاصم منیر کا نام لے کر نواز شریف کی خواہش کو خبر بنایا ہے، عوام اور فوج کو لڑانےکی سازش ناکام ہو گی، آرٹیکل 245 کہنا آسان ہے لگانامشکل ہے، عنقریب انصاف وقت سے پہلے ہوتا دیکھائی دے گا۔

مزید پڑھیں:  مہنگائی 2برس کی کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک کا دعویٰ