6b4f98b28eb6e88872adb92d27c3f2a4 XL

معروف اداکارعمران عباس کا مولانا طارق جمیل کے حق میں ٹوئٹ

ویب ڈسک : معروف اداکار عمران عباس نے مولانا طارق جمیل کے حق میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں کسی سے معافی مانگنے کی ضرورت نہیں۔

عمران عباس کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ مولانا طارق جمیل ہم آپ سے پیار کرتے ہیں۔ آپ کو ان لوگوں سے معافی مانگنے یا انہیں وضاحت دینے کی ضرورت نہیں جو آپ کے پیغام کو غلط انداز میں پیش کررہے ہیں۔ اللہ آپ کا ساتھ دے۔عمران عباس نے مولانا طارق جمیل کے ساتھ اپنی تصویر بھی ٹوئٹ کی۔

وزیر اعظم عمران خان کی کورونا وائرس کے متاثرین کی امداد کے لیے کی گئی احساس ٹیلی تھون میں معروف اسلامی مبلغ مولانا طارق جمیل کے میڈیا کے حوالے سے بیان پر سخت ردّعمل سامنے آیا تھا جس کے بعد انہوں نے مختلف میڈیا اینکر ز سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بیان کی وضاحت کی تھی اور دل آزاری کی صورت میں معافی بھی مانگی تھی۔