توشہ خان ریفرنس، عمران خان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب

ویب ڈیسک: لیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں اسٹیٹ بینک سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلیں۔
عمران خان کے توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف مالی گوشواروں میں ظاہر نہ کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں اسٹیٹ بینک سے عمران خان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگی ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے اسٹیٹ بینک کو عمران خان کے بینک کھاتوں کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے خط لکھ دیا گیا ہے۔ تفصیلات ملنے کے بعد الیکشن کمیشن اکاؤنٹس کا جائزہ لے گا اور بعد ازاں اس بنیاد پر توشہ خانہ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، نایاب پہاڑی تیندوے کو مقامی شکاریوں نے مار دیا