ٹریفک حادثہ میں جاں بحق طالبعلم

حیات آباد، ٹریفک حادثہ میں جاں بحق طالبعلم کو قتل کئے جانے کا انکشاف

ویب ڈیسک :حیات آباد میں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق شعبہ قانون کے طالبعلم کو قتل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ بڈھ بیر بازید خیل میں بھی 12سالہ لڑکے کو قتل کر دیا گیا، واقعات کے مطابق حافظ ذوہیب اللہ ولد انعام اللہ خان ساکن اپر دیر نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کا بھائی حارث اللہ اسلامیہ کالج پشاور میں ایل ایل بی کا طالبعلم ہونے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی خرید و فردخت کا کاروبار بھی کرتا تھا اور پشاور ٹائون میں رہائش پذیر تھا.
گزشتہ شب وہ اپنی ہمشیرہ کے گھر حیات آباد جانے کیلئے گھر سے نکلا تو کچھ دیر بعد اطلاع ملی کہ حارث ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو چکا ہے، وہ ہسپتال سے نعش وصول کرکے گھر لے آئے، جہاں میت کو غسل دینے کے دوران معلوم ہوا کہ اس کے جسم پر گولی لگنے کا نشان موجود ہے.
جس پر انہوں نے پولیس کے ذریعے نعش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کردی، ادھر نہار علی ولد اشرف علی ساکن بازید خیل نے رپورٹ کرائی کہ وہ اپنے بھانجے 12سالہ محمد حذیفہ ولد عنایت مرحوم کے ہمراہ باڑہ خوڑ کے قریب موجود تھا کہ اس دوران ہمسایہ عمر ولد رشید نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں حذیفہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ وہ بال بال بچ گیا، مدعی کے مطابق حذیفہ کا چند روز قبل عمرکے ساتھ جھگڑا ہوگیا تھا جو واردات کے بعد فرار ہوگیا۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا : اراضی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،2زخمی