روس کا یوکرینی علاقوں سے الحاق تسلیم نہیں کریں گے، امریکی صدر

ویب امریکی صدرنے اپنے یوکرینی ہم منصب ولادی میر زیلنسکی سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا یوکرین کے علاقوں کے روس سے الحاق کے فیصلے کو کسی صورت میں بھی تسلیم نہیں کرے گا۔
امریکا نے یوکرین کو 62 کروڑ 25 لاکھ ڈالر مالیت کے ہتھیاروں اور فوجی ساز وسامان کا نیا پیکج مہیا کرنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔
وائٹ ہاوس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرینی ہم منصب ولادی میر زیلنسکی سے ٹیلی فونک رابطے میں امدادی پیکج کی اطلاع دی۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ یوکرین کی ہر طرح کی حمایت کیلئے تیار ہے، امریکا روس کی جارحیت کے خلاف یوکرین کی مدد جاری رکھے گا۔
امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلینکن نے کہا ہے کہ یہ ہتھیار اگست 2021 سے یوکرین کے لیے امریکا سے ہتھیاروں کی 22ویں کھیپ کے تحت مہیا کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  اصل دہشت گرد کچے کے ڈاکو کو اسلحہ فراہم کرنے والے ہیں، بیرسٹر سیف