وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت نے زور دیا ہے کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لانگ مارچ کی سازش کو قانون کی طاقت سے کچلا جائے۔
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کی سینیئر قیادت کی جانب سے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے سازشی لانگ مارچ قرار دیتے ہوئے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کے خلاف سازش کرنے والے لانگ مارچ کے نام پر معاشی بحالی کے خلاف نئی سازش کررہے ہیں، وفاقی داارلحکومت پر یلغارکی ہرگز اجازت نہ دی جائے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فسادیوں کے ساتھ قانون کے مطابق آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، شرکا نے کہا کہ سازش کے تحت لائے جانے والے لانگ مارچ کو قانون کی طاقت سے کچلا جائے۔
شرکا نے متفقہ فیصلہ کیا کہ ”بیرونی سازش“ کی سازش رچانے والے تمام کردار بے نقاب ہوگئے ہیں۔
شرکا نے کہا کہ تحقیقات کے عمل کو تیز کیاجائے، ملوث عناصر کونشان عبرت بنایا جائے۔
لیگی رہنماؤں نے فیصلوں کا اختیار پارٹی صدر اور وزیراعظم پاکستان کو سونپ دیا۔
Load/Hide Comments