پاکستان بنگلہ دیش کرکٹ ٹورنامنٹ

سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ، پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 168 رنز کا ہدف دیدیا

کرائسٹ چرچ میں جاری سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 168 رنز کا ہدف دیدیا ہے، تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورزمیں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 78 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، ان کی اننگز میں سات چوکے اور دو چھکے شامل تھے، شان مسعود 31، بابر اعظم بائیس ، حیدر علی چھ، افتخار احمد تیرہ، آصف علی چار اور محمد نواز آٹھ رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے دو، حسن محمود، ناصم احمد اور مہدی حسن میراز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف