فیصل آباد میں پلازے میں آگ لگ گئی، 7 افراد جھلس کر لقمہ اجل بن گئے

ویب ڈیسک: فیصل آباد کے کارخانہ بازار کی سوتر منڈی میں واقع پانچ منزلہ پلازے میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
فیصل آباد کے کارخانہ بازار کی سوتر منڈی میں واقع 5 منزلہ پلازے میں رات گئے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی جس نے پلازے کی 2 منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
پلازے کی دوسری منزل میں رہائش پذیر ایک ہی خاندان کے چار بچوں سمیت 7 افراد جھلس کر لقمہ اجل بن گئے۔
واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے لگی آگ پر قابو پا لیا اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

مزید پڑھیں:  ایران سے بڑا سیلابی ریلا پاکستان میں داخل،آبادی کو خطرہ