ضمنی انتخابات 90دن کیلئے ملتوی

وزارت داخلہ کا ضمنی انتخابات 90دن کیلئے ملتوی کرنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک :وزارتِ داخلہ نے ضمنی الیکشن 90 دن کیلئے ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔اسلام آباد: وزارت داخلہ نے ملک بھر میں ہونے والی ضمنی الیکشن 90 دن کے لیے ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ایک سیاسی جماعت 12 سے 17 اکتوبر کے درمیان اسلام آباد پر قبضے کی کوشش کر سکتی ہے ۔
16 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات 90 دن کے ملتوی کردیے جائیں ۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے تحفظ کے لیے بھی زیادہ سے زیادہ سیکورٹی کی ضرورت ہے جبکہ پہلے ہی سیکورٹی فورسز سیلاب متاثرہ علاقوں میں مصروف ہیں۔ مرکز اور صوبے بھی سیلاب زدہ علاقوں میں مصروف عمل ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملک میں صرف طاقتور کی حکمرانی ہے،عمران خان