ممنوعہ فنڈنگ کیس

ممنوعہ فنڈنگ کیس: حامد زمان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور کی ضلعی عدالت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی رہنما حامد زمان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے تفتیشی رپورٹ طلب کر لی۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے گرفتار پی ٹی آئی رہنماحامد زمان کو ضلع کچہری میں پیش کیا، جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے ملزم کے جسمانی ریمانڈکی درخواست پرسماعت کی، دوران سماعت ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
ایف آئی اے نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی انکوائری کی گئی، امریکا سے بینک اکاؤنٹس کو چلایا جا رہا ہے، تقریباً 6 کروڑ کی رقم لائی گئی، جو بھی رقم منگوائی گئی اس کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا گیا۔
دوران سماعت خواجہ حارث نے دلائل دیے کہ ایف آئی آر میں لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، ایف آئی اے تسلیم کر رہا ہے، ہم پیش ہوئے، سوال نامہ دیا گیا تھا جس کے جواب دینے تھے، انویسٹی گیشن میں تعاون کے بعد گرفتاری کی ضرورت نہیں۔
عدالت نے دلائل مکمل ہونے پرجسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا، بعد ازاں فیصلہ سناتے ہوئے حامد زمان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کا تجارتی خسارہ 5ارب 41کروڑ 50لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا