آسڑیلوی بیٹر میتھیو ویڈ کی حرکت نے نیا تنازعہ کھڑا کردیا

آسڑیلوی بیٹر میتھیو ویڈ کی حرکت نے نیا تنازعہ کھڑا کردیا

آسٹریلیا کے میتھیو ویڈ نے اتوار کو ایک تنازعہ کو جنم دیا جب انہوں نے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ کے بائولر مارک ووڈ کو کیچ پکڑنے سے روکنے کی کوشش کی ۔ویڈ – آسٹریلیا کے 209 کے تعاقب کے 17 ویں اوور میں گیند کو شاٹ کھیلنے کی کوشش کی جو بیٹ پر لگنے کے بعد فضا میں چلی گئی-
مارک ووڈ نے سٹرائیکر اینڈ کی جانب سے کیچ لینے کی کوشش کی تاہم میتھیو ویڈ نے اپنا ہاتھ ان کے راستے میں کر کے بظاہر انہیں کیچ پکڑنے سے روکنے کی کوشش کی ، اس موقع پر انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے اپنے ہاتھ اٹھائے تاہم میزبان ٹیم نے اس کیچ کے حوالے سے کوئی اپیل نہیں کی ، میتھیو ویڈ کی اس حرکت پر سوشل میڈیا پر سخت تنقید کی جا رہی ہے اور اسے کھیل کی روح کے منافی قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا