نوواک ڈچ کوچ ٹی پی ٹائٹل

نوواک ڈچ کوچ نے کیریئر کا 90 واں اے ٹی پی ٹائٹل جیت لیا

سربیا کے ٹینس کھلاڑی نووک ڈچکووچ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قازقستان میں ہونے والے آستانہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں یونان کے کھلاڑی سٹیفانوس سیٹسیپاس کو با آسانی چھ تین اور چھ چار سے شکست دیکر کامیابی حاصل کرلی، یہ نووک کے کیریئر کا 90واں اے ٹی پی ٹائٹل بھی ہے، اس کامیابی کے ساتھ نووک نے سال 2022 کے اے ٹی پی فائنلز میں بھی جگہ بنا لی ہے، اپنی کامیابی پر ان کا کہنا ہے کہ کارکردگی اور اپنی فٹنس سے مطمئن ہوں اور آئندہ میچوں میں بھی بہترین کارکردگی کیلئے پرعزم ہوں۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف