قرضوں کی ری شیڈولنگ

قرضوں کی ری شیڈولنگ کیلیے پیرس کلب نہیں جائیں گے، وزیرخزانہ

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی، قرضوں کی ری شیڈولنگ کے لیے پیرس کلب نہیں جائیں گے، تاجر برادری کے تحفظات دور کریں گے۔
ویب ڈیسک: اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایل سیز سے متعلق شکایات کا ازالہ کریں گے، سٹیٹ بینک نے مؤخر ادائیگی سے متعلق ڈیٹا فراہم کر دیا ہے، 50 ہزار ڈالرز تک کی ایل سیز کی ادائیگی کرنے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ تمام فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، عالمی ادارے بھی ہمارے کیے گئے فیصلوں کی تائید کریں گے، قرضوں کی ری شیڈولنگ کیلئے پیرس کلب نہیں جائیں گے، آئی ایم ایف معاہدے کی پاسداری کریں گے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی، گزشتہ حکومت کی وجہ سے ملک مسائل کا شکار ہوا۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی، اسٹیٹ کونسل کی ایک ہفتے کی استدعا منظور