سوات سکول وین پر فائرنگ

سوات میں سکول وین پر فائرنگ، ڈرائیور جاں بحق، 2 طلبہ زخمی

ویب ڈیسک: سوات میں نامعلوم مسلح افراد کی سکول وین پر فائرنگ سے ڈرائیور جاں بحق اور 2 طلبہ زخمی ہوگئے۔
سوات کے علاقے گلی باغ میں نامعلوم مسلح افراد نے سکول کی گاڑی پر فائرنگ کردی، واقعے میں سکول گاڑی کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق جبکہ 2طلبہ زخمی ہوگئے۔ زخمی طلبہ کو فوری طور پر ریسکیو گاڑی میں خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کوگھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

مزید پڑھیں:  سونا مزید مہنگا، 24 قراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 29 ہزار سے متجاوز