راناثنااللہ کو گرفتار کرنے کا حکم

عدالت کا وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ کو گرفتار کرنے کا حکم

ویب ڈیسک: عدالت نے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے اینٹی کرپشن ٹیم کی اشتہاری قرار دینے کی استدعا مسترد کردی۔
راولپنڈی کے مقامی عدالت میں وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، اینٹی کرپشن ٹیم نے رانا ثناء اللہ کو اشتہاری قرار دینے کی استدعا کی تھی جسے مقامی عدالت کے سینئیر سول جج غلام اکبر نے مسترد کردی۔
عدالت نے کہا ہم نے وارنٹ گرفتاری پہلے ہی جاری کررکھے ہیں۔ سماعت کے بعد اینٹی کرپشن نے مزید ٹیمیں ہمراہ لے کر تھانہ کوہسار روانہ ہو گئے جہاں پر راناثنااللہ کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔ اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے تعاون کیا تو گرفتاری کیلئے وزارتِ داخلہ جائیں گے۔
واضح رہے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ پر 420، 471، 109، 467، 468اور دیگر دفعات کے تحت اینٹی کرپشن سیل کو مطلوب ہے۔

مزید پڑھیں:  خِبرپختونخوا سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بارش کا امکان