محمد رضوان پلیئر آف دی منتھ قرار

محمد رضوان پلیئر آف دی منتھ قرار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر محمد رضوان آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز جیت گئے ہیں، یہ دوسرا موقع ہے کہ محمد رضوان کو آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز دیا گیا ہے، محمد رضوان نے گزشتہ ماہ دس میچ کھیلے اور ان دس میں سے انہوں نے سات میچوں میں 70 پلس سکور کیا ، انہوں نے ٹورنامنٹ کا اختتام بھی ففٹی پر کیا
تاہم ان کی شاندار بیٹنگ کارکردگی کے باوجود پاکستان ایشیا کپ جیتنے میں ناکام رہا، انگلینڈ کیخلاف سات ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے پانچ میچوں میں انہوں نے 60 پلس سکور کیا اور ان کی شاندار کارکردگی کے باعث ٹیم انگلینڈ کیخلاف تین دو کی برتری حاصل کئے ہوئے تھی باوجود اس کے وہ ایک میچ میں شریک نہیں ہوئے اور سیریز کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن کر سامنے آئے انہوں نے 316 رنز 63.20 کی اوسط سے بنائے اور ان کا سٹرائیک ریٹ 138.60 رہا۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف