ویب ڈیسک: سینئر قانون دان عرفان قادر کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے احتساب وداخلہ مقرر کر دیا گیا۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔
سنیئرقانون دان عرفان قادر کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق عرفان قادر کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔
اتحادی جماعتوں پر مشتمل وفاقی حکومت کی کابینہ میں گزشتہ دنوں ہونے والے اضافے کے بعد مجموعی طور پر کابینہ کی تعداد 73 تک پہنچ گئی۔