یوکرین پر روسی میزائل حملے

یوکرین کے اہم شہر کیف پر روسی میزائل حملے، 5 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: یوکرین کے دارالحکومت کیف اور دیگر شہر روسی میزائل حملوں سے لرز اٹھے، یوکرین پولیس کا دعویٰ ہے کہ روسی میزائل حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
روس کی جانب سے یہ حملے ایسے وقت ہوئے جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی روس کے یوکرئن کے 4علاقوں کے الحاق کی مذمت کرنے والی قرارداد کے مسودے پر بحث شروع کرنے والی تھی۔
یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے روسی فورسز کو شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ کاروائیوں کا، قصوروار ٹھہرایا اور کہا ہے کہ دہشت گردی ایک جُرم ہے اور اس کی سزا دینا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ روسی فورسز کی طرف سے زاپوریزیا پر 3 اکتوبر سے جاری میزائل حملوں میں 43 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ خارکیف، دونباس اور دیگر یوکرینی شہروں پر بھی حملے کئے گئے ہیں۔ یہ حملے ایران ساختہ ڈرون طیاروں کے ساتھ کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا انفلوئنسرز پروجیکٹ کا جائزہ، بقایاجات اور سرٹیفیکیٹ دینے کا فیصلہ