ضمنی و بلدیاتی انتخابات ملتوی

وفاقی حکومت کی جانب سے ضمنی و بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے پر فیصلہ کل 2بجے ہوگا

ویب ڈیسک :حکومت نے 3 ماہ کے لیے ضمنی و بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواستپیش کر دی ۔حکومتی درخواست پر الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد کیا ، ذرا ئع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اجلاس میں ضمنی و بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے حوالے سے خط کا جائزہ لیا، الیکشن کمیشن نے مزید مشاورت کے لیے چیف سیکرٹریز پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کو طلب کرلیا، تینوں صوبوں کے آئی جیز کو بھی الیکشن کمیشن نے کل طلب کیا ہے، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع اور ڈی جی ملٹری آپریشنز کو بھی بلا لیا گیا، الیکشن کمیشن کل 2 بجے ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے کریگا، حکومت نے قومی و پنجاب اسمبلی کی 12 اور کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمان کا ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان